Nov ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی کانگریس کے ملازمین کا مطالبہ: غزہ میں جنگ بند کی جائے

امریکی کانگریس کے اراکین نے اس عمارت کے سامنے اجتماع کرکے، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے-

سحرنیوز/دنیا: امریکی کانگریس کے اراکین کے ایک گروپ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جارحانہ اور سفاکانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس علاقے میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اس گروہ نے ایک بیان میں اپنے سربراہوں پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے قیام پر مبنی ان کی اپیلوں پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی، اس علاقے میں کشیدگی میں فوری کمی اور مغویوں کی رہائی کے خواہاں ہیں۔
اجتماع کرنے والوں نے اسی طرح امریکی کانگریس کے سامنے پھول رکھے اور غزہ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
دوسری جانب یوکرین کے مسئلے پر ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوجانے کے نتیجے میں امریکی سینٹ نے صیہونی حکومت کی مدد کے منصوبے کو مسترد کردیا۔
امریکی ایوان نمائندگان نے کہ جس میں اکثریت ریپبلکنز کی ہے، گذشتہ ہفتے چودہ سو تین ارب ڈالر کے ایک مستقل پیکج کی تل ابیب کے لئے منظوری دی ہے کہ جسے انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے بجٹ میں کمی کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

ٹیگس