اینٹونیو گوتریش: غزہ کی جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے 111 کارکن جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i428099-اینٹونیو_گوتریش_غزہ_کی_جنگ_کے_دوران_اقوام_متحدہ_کے_111_کارکن_جاں_بحق
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ایک سو گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہيں اور یہ اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran
  • اینٹونیو گوتریش: غزہ کی جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے 111 کارکن جاں بحق

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ایک سو گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہيں اور یہ اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے بدھ کی شام کو کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک چودہ ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ بات بہت واضح ہےکہ ہم نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑتے ہوئے دیکھا ہے کیوں کہ غزہ کے اسی فیصد شہریوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک سو گیارہ افراد مارے گئے ہیں اور یہ پوری تاریخ میں اس ادارے کا ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ گوتریش نے خبردار کیا کہ غزہ کی پناہ گاہوں میں صحت کی صورتحال خوفناک ہے۔ انہوں نے کہا غزہ کے اسپتال اپنی طبی ضروریات کو بہتر طور پر پورا نہیں کر پا رہے ہيں، اور اس علاقے میں خوراک کا نظام تہس نہس ہوچکا ہے، اور غزہ میں خاص طور پر شمال میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔