Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • دنیا کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی اسرائیل کی جاری جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی اسرائیل کی جاری جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانوی مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھا کر گلاسگو میں بی اے ای سسٹم ،برائٹن میں ایل تھری ہیرس ، بورن ماؤتھ او ر لنکا شائر میں  مظاہرے کئے۔ فلسطین کے حامی مظاہرین نے برطانوی حکومت کے موقف پر اعتراض کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ میں دائمی جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

برطانوی مظاہرین نے ایسی حالت میں احتجاج کئے ہیں کہ جب اس ملک کی حکومت نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شاپس اسرائیل کی حمایت اور غزہ میں جنگ کے مستقبل کے بارے میں مشاورت کرنے کے لئے آئندہ چند دنوں میں تل ابیب جائيں گے۔

اس درمیان برطانیہ کے سیکڑوں طالب علموں نے وزیراعظم ہاؤس کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کر کے لندن کی جانب سے صیہونی حکومت کے مظالم کی حمایت کئے جانے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی حکومت اور پارلیمنٹ کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی سیاسی اور اسلحہ جاتی حمایت کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد برطانیہ کے سیکڑوں اسٹوڈنٹس نے و زیراعظم ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے صیہونی حکومت کی حمایت پر مبنی برطانوی حکومت کی پالیسیوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔ تقریبا دو مہینوں سے غزہ کے نہتے عوام پر صیہونی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے لاکھوں لوگوں نے مختلف شہروں خصوصا لندن میں مظاہرے کئے ۔

فلسطین کے حامی ان مظاہرین نے برطانوی حکام کو آگاہ کیا کہ انہیں اسرائیلی مظالم سے نفرت ہے۔

ٹیگس