اسرائیل کے ہلاک شدہ فوجیوں کی تعداد کے بارے میں صیہونی حکومت جھوٹ بول رہی ہے: صیہونی اخبار
صیہونی اخبار ہاآرتض نےغزہ پٹی میں جنگ کی ابتدا سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد سے متعلق غاصب اسرائيلی فوج کے بیان کردہ اعداد و شمار کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کے بیان کردہ سرکاری اعداد و شمار سے تین گنا زیادہ صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/ دنیا: صیہونی اخبار ہآرتض نے مزید لکھا ہے کہ اسرائيلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک ایک ہزار پانچ سو ترانوے فوجی زخمی ہوئے ہیں لیکن ہم نے ہسپتالوں سے جو معلومات اکٹھا کی ہیں ان کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور اسرائيلی ہسپتالوں کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد چار ہزار پانچ سو اکیانوے ہوچکی ہے کہ جن کا نو ہسپتالوں میں علاج کیا گيا۔
عسقلان میں واقع برزیلا ہسپتال میں ایک ہزار نو سو انچاس ، بئر السبع میں واقع سوروکا ہسپتال میں ایک ہزار ، تل ابیب میں واقع ششیبا ہسپتال میں پانچ سو زخمی فوجیوں کو داخل کیا گيا ۔اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے آغاز سے اب تک دس ہزار پانچ سو چوراسی اسرائيلی زخمی ہوچکے ہیں، جن میں سے ایک سو اکتیس علاج معالجے کے دوران موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ چارسو اکہتر صیہونیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائي جاتی ہے۔