Dec ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: غزہ میں امدادی کارروائیوں کا امکان ختم ہو رہا ہے

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے غزہ کی ابتر صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ابتر بحرانی صورت حال میں غزہ میں انسان دوستانہ کارروائياں جاری رکھنا مشکل ہو گيا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کا ہونے والا جانی نقصان بالکل ناقابل برداشت ہوچکا ہے اور موجودہ ابتر بحرانی صورت حال میں غزہ میں انسان دوستانہ کارروائيوں کو جاری رکھا جانا ناممکن ہوگيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں پائی جانے والی کشیدہ صورت حال بھی باعث تشویش بنی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے غزہ میں اسرائيل کے بڑھتے فوجی حملوں اور ان حملوں میں عام شہریوں کے ہونے والے نقصانات پر شدید افسوس کا اظہار اور غزہ کی ابتر صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ابتر بحرانی صورت حال میں غزہ میں انسان دوستانہ کارروائياں جاری رکھنا مشکل ہوگيا ہے۔

ٹیگس