Dec ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • یورپ میں معاشی مشکلات اور اقتصادی بحران سے کرسمس متاثر

یورپ میں معاشی مشکلات اور اقتصادی بحران نے کرسمس کو بھی متاثر کیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: یورپی ممالک کہ جنہیں زندگی کے بھاری اخراجات اور معیشت کے بارے میں تاریکی اور غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے ، کرسمس کے اخراجات کنٹرول کرنے اور کفایت شعاری سے کام لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ یورپ میں کرسمس اور خریداری کا موقع آنے پر بیشتر ملکوں نے معیشت کے غیر یقینی مستقبل کی پیش گوئی کی ہے۔ ان ممالک نے معاشی بحران کی بنا پر اس سال کرسمس کے موقع پر خریداری میں کفایت شعاری سے کام لیا ہے جس سے کرسمس کی رونقیں متاثر ہوئی ہیں۔ یورپ میں زندگی کے بڑھتے اخراجات سے معیار زندگی بھی گرتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ ان ہی سب مسائل کی بنا پر غذائی اشیا مہنگی اور نتیجے میں افراط زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس