غزہ کے عوام کی جبری نقل مکانی نسل کشی کے مترادف ہے: اقوام متحدہ
Jan ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کے عوام کی جبری نقل مکانی اور ان کو بے گھر کیا جانا نسل کشی ہے، دیگر ملکوں کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کے اقدامات میں حصہ نہ لیں-
سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر بالاکرشنن راجا گوپال نے سوشل میڈيا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ غزہ کے عوام خاص طور پر بچوں کی ایک بڑی تعداد کے پیش نظر ان کی نقل مکانی، نسل کشی کے مترادف ہے-
انہوں نے خبردار کیا کہ کانگو یا دیگر ملکوں کے حکام جبری نقل مکانی پر رضامندی کی صورت میں، اس نسل کشی میں شریک جرم ہوں گے-
راجا گوپال کا یہ بیان، ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے غزہ کے پناہ گزینوں کو ممکنہ طور پر قبول کرنے کے لیے، افریقی ملک کانگو اور کئی دیگر ممالک کے ساتھ خفیہ مذاکرات کیے ہیں۔