اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i429357-اسرائیلی_قیدیوں_کے_اہل_خانہ_کا_نیتن_یاہو_کے_خلاف_مظاہرہ
تل ابیب میں صیہونی شہریوں نے ایک بار پھر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

تل ابیب میں صیہونی شہریوں نے ایک بار پھر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے مظاہرے کے دوران صیہونی فوجیوں اور صیہونی عام شہریوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اس مظاہرے میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی جنہوں نے نیتن یاہو کے استعفے اور قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔
دو روز قبل بھی اسی طرح کے مظاہرے کے دوران صیہونیوں نے تل ابیب کے ایک ہائی وے کو بند کر دیا تھا اور صیہونی قیدیوں کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔