Jan ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • یورپ کے مختلف ممالک میں غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مظاہرے

یورپ کے مختلف ممالک میں غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کر کے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا۔

سوئیڈن کے شہر یوتبری میں بھی غزہ پٹی پر صیہونیوں کی جارحیت کی مذمت میں مظاہرے ہوئے اور حملے روکے جانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔

بوسنیا ہرزوگووینا کے دارالحکومت سارایوو میں بھی عوام کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب و جارح صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے، دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینی عوام کے حامیوں نے مظاہرے کرکے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ۔

درايں اثنا جرمنی کے وزیرخارجہ آنالنا بائربوک نے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے موقع پر کہا کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کی وجہ سے بےگناہ عوام کی مشکلات و پریشانیاں جاری نہيں رہنا چاہئے ۔

ٹیگس