Jan ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں یہودی خاخاموں کا غزہ میں جنگ بند کرانے کا مطالبہ

یہودی خاخاموں نے منگل کو اقوام متحدہ پہنچ کر غزہ میں جنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا

سحرنیوز/ دنیا : اسرائیلی خاخام طلبہ اور خاخاموں کے ایک گروہ کے نمائندہ خاخاموں نے جن کا تعلق شمالی امریکہ اور یورپ سے ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ امریکہ سے کہیں کہ وہ اپنے ویٹو کا حق استعمال نہ کرے اور اب غزہ میں جنگ بند ہونا چاہئے - اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے منگل کو ان خاخاموں کی موجودگی کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ انچاس یہودی خاخاموں کا ایک گروہ ، منگل کو اقوام متحدہ ميں حاضر ہوا اور جنرل اسمبلی و سلامتی کونسل کے ہال میں دھرنا دیا۔ دوجاریک نے کہا کہ یہودی خاخام غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے اور ہم بھی یہی چاہتے ہيں-

دنیا کے دیگر علاقوں کی طرح امریکہ ميں بھی بائیڈن حکومت کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت اور غزہ کے خلاف تل ابیب کی جنگ کی مخالفت میں ہونے والا احتجاج بڑھتا جا رہا ہے -

ٹیگس