Jan ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran

نیویارک میں مظاہرین نے بائيڈن حکومت کی جانب سے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی حمایت کرنے کی بنا پر امریکی پرچم کو نذرآتش کردیا۔

سحرنیوز/دنیا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی مظاہرین نے منہٹن میں امریکہ اسرائیل تعلقات کمیٹی آیپک کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور امریکی پرچم کو نذر آتش کردیا۔ مظاہرین نے نیویارک کی سڑکوں پر نکل کر غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم پر واشنگٹن کی حمایت پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور گو بائيڈن گو کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا ایک نعرہ یہ بھی تھا کہ بائيڈن، امریکیوں کے ٹیکس کا پیسہ غزہ میں نسل کشی کے لئے خرچ کر رہے ہيں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ویڈیوز میں پولیس، نعرے لگانے والے مظاہرین کو گرفتار کرتے ہوئے نظر آرہی ہےاوکلینڈ شہر میں بھی سیکڑوں افراد نے فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا، بائيڈن قتل عام میں شریک ہے اور اسرائیل کو بم دینا بند کرو۔ ان تمام مظاہروں کے باوجود بائيڈن حکومت غزہ میں ہونے والے قتل عام میں اسرائیلی حکومت کی حمایت کررہی ہے اور تحریک حماس کی نابودی کے دعوے کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش کی جانے والی تمام قراردادوں کو ویٹو کردیا ہے۔

ٹیگس