Jan ۳۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی

صیہونی ذرائع نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے ایک رپورٹ میں غزہ میں جاری جنگ میں تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ذرائع نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے ایک رپورٹ میں غزہ میں اپنے تین اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ صیہونی ذرائع نے ہلاک ہونے والے تینوں فوجیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ تینوں فوجی غزہ میں تحریک استقامت کے حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ان ذرائع نے اسی طرح دو زخمی صیہونی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر سے اسپتال منتقل کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایک زخمی صیہونی فوجی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ٹیگس