غزہ میں صیہونی فوج کا ایک اعلی کمانڈر ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i430151-غزہ_میں_صیہونی_فوج_کا_ایک_اعلی_کمانڈر_ہلاک
صیہونی فوجیوں نے بدھ کی رات تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے شیلداگ اسپیشل یونٹ کا ڈپٹی کمانڈر یتسھار ہوفمین غزہ کی لڑائی میں مارا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۶:۰۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی فوج کا ایک اعلی کمانڈر ہلاک

صیہونی فوجیوں نے بدھ کی رات تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے شیلداگ اسپیشل یونٹ کا ڈپٹی کمانڈر یتسھار ہوفمین غزہ کی لڑائی میں مارا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صہیونی اخبار یدیعوت احارنوت کے نامہ نگار نے اعتراف کیا ہےکہ اس صیہونی کمانڈر کی ہلاکت، بہت بڑا نقصان ہے۔ ہوفمین کے پاس میجر کا عہدہ تھا اور وہ شیلداگ یونٹ کا کمانڈو تھا جو شمالی غزہ میں مارا گیا ہے۔ اس رپورٹر نے مزید کہا کہ ہوفمین غزہ کی جنگ میں فوج کے سرکردہ دستوں میں سے ایک تھا جس نے سرنگوں کے اندر لڑائی کے طریقوں کو بہتر بنایا تھا۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے بھی اعلان کیاہے کہ یہ صیہونی کمانڈر غزہ میں شفا اسپتال پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس اسپتال کی نگرانی پر مامور تھا۔
صہیونی فوج کے سرکاری اعتراف کے مطابق یہ چوتھا صیہونی افسر ہے جو بدھ کے روز غزہ کی لڑائی میں مارا گیا ہے۔