Feb ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

امریکی ریاست مسوری کے شہر کینساس سٹی میں ایک ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی ریاست مسوری کے شہر کینساس میں پیش آیا جہاں سپرباؤل کی جیت کے جشن میں نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد یونین اسٹیشن کے قریب سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ریلی پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

امریکی پولیس نے تین افراد کو گرفتار کئے جانے کی خبر دی ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس