Feb ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • فرانس میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

فرانس کےشہریوں نے پیرس میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے اجتماع کرکے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کیا اور اس کی مذمت کی۔

سحرنیوز/دنیا: آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کے سامنے احتجاج کی کال فرانس کی مختلف تنظیموں اور انجمنوں نے دی تھی اور اس کا مقصد غزہ کے شہر رفح کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔
مظاہرین نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے کے لئے فرانس اور دیگر یورپی حکومتوں کی حمایت کی مذمت کی اور فلسطینی عوام کی جان بچانے کے لئے فوری جنگ بندی اور اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان مظاہروں میں فلسطین کے حامیوں نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے سلسلے میں امریکہ میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران ایک امریکی کو اس وقت ڈالاس پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ فلسطین آزاد ہے کے نعرے لگا رہا تھا۔

ٹیگس