Feb ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • گوترش: رفح انتہائی خطرناک صورت حال سے دوچار

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا ہے کہ رفح میں انسانیت دم توڑ رہی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا ہے کہ رفح پر کسی قسم کا حملہ علاقے میں پندرہ لاکھ فلسطینیوں کی نابودی پر منتج ہوگا۔ انہوں نے غزہ میں بھی انسانی المیے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انسان دوستانہ امدادی کارروائیاں ضرورت کے مطابق جاری نہیں ہیں جبکہ امدادی کارکن گولیوں کی زد میں کام کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوترش نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی صورت میں ہی انسان دوستانہ امدادی سرگرمیاں ضرورت کے مطابق انجام پا سکتی ہیں۔
انٹونیو گوترش نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی اور سبھی قیدیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اب اس سے زیادہ انسانی المیہ رونما نہ ہو سکے۔

ٹیگس