Feb ۱۷, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • موساد کے سابق سربراہ نے کیا خبردار، حزب اللہ کو نہ چھیڑو

اسرائیل کی خونخوار انٹیلی جنس سروس موساد کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے غلط حساب کتاب سے سبق سیکھنا چاہیے جو 7 اکتوبر کی تباہی کا باعث بنے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ ​​اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے خطاب کے بعد صیہونی حلقوں میں دہشت پیدا ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے شمال میں کئی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

اسی تناظر میں صیہونی چینل کان نے اطلاع دی ہے کہ سید نصر اللہ کی دھمکیوں کے بعد اسرائیلی حکام نے شمال میں کئی سڑکوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب موساد کے سابق سربراہ دانی یتوم نے لبنانی مزاحمت کے ساتھ جنگ ​​کے نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگی محاذ کھولنا اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج اسرائیل مزاحمت کے محور کے خلاف تنہا ہے اور بجائے اس کے کہ امریکہ کی قیادت میں لبرل ڈیموکریٹک مخاذ استقامت کے محور  سے لڑنے کے بجائے، اسرائیل ان سے ہی جنگ کرنے پر مجبور ہے۔

موساد انٹیلی جنس سروس کے اس سابق سربراہ نے کہا کہ مجھے 7 اکتوبر کو بہت صدمہ ہوا جب مجھے معلوم ہوا کہ ہمیں اسرائیل کو بچانے کے لیے 2 طیارہ بردار بحری جہازوں کی ضرورت ہے۔

اور ہم نے سوچا کہ ہم ننگے پاؤں، حماس سے لڑ رہے ہیں لیکن اسرائیل کو اس حقیقت سے سبق سیکھنا چاہیے تاکہ اس لغویات کی طرف واپس نہ جائے۔

ٹیگس