Feb ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ

غزہ ميں قید صیہونی فوجیوں کے گھر والوں نے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ تل ابیب میں نیتن یاہو اور ان کی جنگی کابینہ کے خلاف مظاہرے کئے ہيں۔

سحرنیوز/دنیا: اسرائیلی اخبار معاریونےرپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین نیتن یاہو بالخصوص ان کی کابینہ کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہيں۔ مشتعل مظاہرین حماس کے ساتھ اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کے لئے جلد سے جلد سمجھوتے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ مظاہرے ایسے عالم میں ہو رہے ہيں کہ مقبوضہ فلسطین ميں ہونے والے سروے کے مطابق نصف سے زیادہ صیہونیوں کا خیال ہے کہ آئندہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مزید شدید مظاہرے ہوں گے۔ سروے رپورٹ کے مطابق ساٹھ فیصد سے زیادہ اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ بہت جلد نیتن یاہو کے خلاف وسیع مظاہرے شروع ہوں گے۔

ٹیگس