Feb ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائيل کسی کا نہیں، اپنے یورپی اتحادیوں کو بھی نہیں بخشا، جاسوسی کرا ڈالی

اسرائیل کسی کا نہیں ہے اور وہ کسی پر اعتماد بھی نہیں کرتا ہے چاہے کوئی ملک یا کوئی حکومت اس کو اپنا دوست ہی سمجھے۔ اب پتہ چلا ہے کہ اسرائیل نے یورپی پارلیمان کے دو ارکان کی جاسوسی کروائی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یورپی پارلیمان کے دو ارکان کے موبائل فونوں میں اسرائیلی اسپائی ویئر یا جاسوسی کے آلات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیٹیکو جریدے کے مطابق یورپی پارلیمان کے سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے ایک کارکن کے موبائل فون میں بھی اس اسپائی ویئر کا انکشاف ہوا ہے۔

بلغاریہ کی رکن پارلیمان ایلینا یونچوا کے اسمارٹ فون میں بھی ایک اسرائیلی جاسوس ایپ ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب یورپی پارلیمان نے اپنی ذیلی کیمٹیوں کے ارکان سے اپنے موبائل فون چیک کرانے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ دو سال پہلے صیہونی کمپنی "این ایس او" کے بنے اسپائی ویئر "پیگاسس" کے انکشاف کے بعد معلوم ہوا تھا کہ غاصب اسرائیل دنیا بھر کے صحافیوں، سیاسی اور سماجی کارکنوں، حتی کہ اپنے حامی سیاست دانوں کی ان کے موبائل فون کے ذریعے جاسوسی کر رہا تھا۔

ٹیگس