Feb ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • کیا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہو گيا؟

صیہونی میڈیا نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے ممکنہ معاہدے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی ہیں ۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی پیروی کے لیے حکومت کے ایک وفد کے قطر کے دورے کے اعلان کے بعد، ان ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی معاہدہ کسی کو بھی رفح شہر پر زمینی حملے سے روک نہیں سکے گا۔

اسرائیل کے چینل-12 نے بھی ایک ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس بارے میں کسی معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے کافی امیدیں ہیں اور یہ امیدوں کا سلسلہ بڑھ ہی رہا ہے اور رمضان المبارک کے آغاز سے قبل اس معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ٹیگس