برطانیہ کے شہر برسٹل میں فلسطین کے حامیوں کا اجتماع
فلسطینی حامیوں نے برطانیہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی اسلحہ جاتی مدد کے خلاف، برطانیہ کے شہر برسٹل میں ہتھیاروں کی ایک نمائش کے سامنے احتجاج کیا۔
سحرنیوز/ دنیا: فلسطین کے حامیوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی جاری رہنے کے خلاف برطانیہ کے شہر برسٹل میں احتجاج کرتے ہوئے نسل کش اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت کی مذمت کی اور غاصب اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی برآمدات بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی حامیوں نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان پرغزہ کے عوام کی حمایت میں نعرے درج تھے اور ایک ایسا بڑا بینر بھی ان کے ہاتھوں میں تھا جس پر لکھا تھا کہ برطانیہ ، صیہونی حکومت کو مسلح کرنے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی میں مشارکت سے ہاتھ کھینچ لے۔
اسی اثنا میں فلسطینی حامیوں کی ایک اور تعداد نے برطانیہ کے شہر بیڈ فورڈ شائر میں بھی ، صیہونی حکومت کو ایف پینتیس لڑاکا طیاروں کے اسپیئر پارٹس برآمد کرنے والی کمپنی اسمتھ میٹل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے اجتماع کیا اور اس برطانوی کمپنی کی عمارت کی دیواروں پر سرخ رنگ کا اسپرے کیا۔
خیال رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے آغاز کے بعد سے، فلسطین کے حامیوں نے برطانیہ کے دارالحکومت اور دیگر برطانوی شہروں میں متعدد بار اسرائیل مخالف مظاہرے کیے ہیں۔