روس کے زیادہ تر شہری پوتین کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں؟
ایک سروے میں بتایا گیا کہ 83 فیصد روسی شہری پوتن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: ایک نئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ تقریباً 83 فیصد روسی اس ملک کے صدر کے اقدامات کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔
فارس نیوز کے مطابق رشین پبلک اوپینین فاؤنڈیشن (ایف او ایم) کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 83 فیصد روسی شہری اپنے ملک کے صدر ولادیمیر پوتن کے اقدامات کو مثبت سمجھتے اور قرار دیتے ہیں۔
اس سروے کے مطابق 83 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ پوتین کی کوششوں کا مثبت انداز میں جائزہ لیتے ہیں اور ان پر روسیوں کے اعتماد کی سطح بھی تقریباً 82 فیصد ہے۔
پول میں آئندہ روسی صدارتی انتخابات کے بارے میں بھی پوچھا گیا اور 53 فیصد ووٹروں نے جواب دیا کہ وہ یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔
متحدہ روس، روسی جماعتوں میں ایک اعتدال پسند جماعت ہے اور موجودہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی حمایت کرتی ہے۔
یہ سروے یکم اور 3 مارچ کے درمیان روس کے 53 علاقوں کے 104 شہری اور دیہی اضلاع سے تعلق رکھنے والے 1500 روسی لوگوں کے درمیان کیا گیا۔