Apr ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج کے ایک اور کمانڈر کا استعفی

اسرائیلی ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج میں اسپیشل گھوسٹ یونٹ کے کمانڈر نے، جو اس وقت غزہ کی پٹی میں تعینات ہے، اچانک اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: یہ اسرائیلی کمانڈر بھی ان دو دیگر سینئر فوجی افسروں میں شامل ہوگیا ہے کہ جو اس سے قبل استعفی دے چکے ہيں وہ دو فوجی افسر، فوج کی ملٹری انٹیلی جنس برانچ کے سربراہ اور فوج کے مرکزی علاقے کے کمانڈر ہیں۔ دوسری جانب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ "ریفیم" خصوصی یونٹ کے کمانڈر بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس حکومت کی ریفیم خصوصی یونٹ کے کمانڈر نے جو غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک اس علاقے میں مسلسل لڑ رہے ہیں، اپنے اعلی کمانڈر دویر حیور کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صیہونی حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ کے استعفیٰ کے ساتھ ہی شاباک کے سربراہ اور اس حکومت کی مشترکہ فوج کے سربراہ کے مستعفی ہونے کا امکان بھی قوی ہو گیا ہے۔ ان خبروں کے منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی اخبار "یدیعوت احارونوت" نے کل سہ پہر کو پیشین گوئی کی ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس کے شعبے کے سربراہ "آھارون ھالیوی" کے مستعفی ہونے کے بعد صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی جنرل اسٹاف "ہرتزی ھالیوی" اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم شاباک کے سربراہ رونین بار بھی ھالیوا سے مل گئے ہيں اور انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ھالیوا کے مستعفی ہونے کے بعد صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کی متعدد رپورٹس اور تجزیے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ فوج کے سربراہوں اور کمانڈروں کی ایک بڑی تعداد اور اس حکومت کے دیگر حکام اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں گے۔
اس اخبار نے مزید کہا کہ فوج کے مرکزی علاقے کے کمانڈر یہودا فوکس نے بھی فوج کے مشترکہ عملے کے سربراہ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس سال اگست تک اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

ٹیگس