May ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری

نسل کش غاصب صیہونی حکومت کی کلنگ مشین غزہ میں بدستور نہتے عوام اور معصوموں کی جان لے رہی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نیوز کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان صیہونی دہشتگردوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم چھبیس فلسطینی زخمی اور اکیاون زخمی ہو گئے۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں نے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب چونتیس ہزار چھے سو بائس تک پہنچ گئی ہے۔
اس درمیان غزہ میں سرکاری میڈیا سیل نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ چھے ماہ کے زائد عرصے سے جاری صیہونی دہشتگردی کے نتیجے میں اس علاقے میں بے روزگاری کی شرح پچھہتر فیصد جبکہ غربت کی شرح نوے فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پچھہتر فیصد بنیادی تنصیبات اور اقتصادی مراکز مکمل طور پر تباہ یا تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔

ٹیگس