Apr ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پرامن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہيں: دوجاریک

اقوام متحدہ نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں جاری تحریک پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ادارے کے سکریٹری جنرل غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں جاری امریکی طلبا کی پرامن تحریک کی حمایت کرتے ہيں-

سحرنیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوترش امریکا سمیت پوری دنیا میں آزادی بیان کے سخت حامی ہیں اور وہ عوام کے پرامن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں- اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ادارے نے اعلان کررکھا ہے کہ اس بات کا اطمینان حاصل کرنا ضروری ہے کہ طلبا کی یہ تحریک تشدد کی شکل اختیارنہ کرے، اور ہم نازک دور سے گذر رہے ہيں-

ان کا کہنا تھا کہ امریکی یونیورسٹیوں کے سربراہوں کو اس وقت شدید چیلنجوں کا سامنا ہے-غزہ کے عوام کی حمایت میں اور صیہونی حکومت کے لئے امریکی انتظامیہ کی پالیسی کے خلاف اس بار امریکی یونیورسٹیوں کے طلبا نے تحریک شروع کردی ہے جو پورے امریکا کی یونیورسٹیوں میں پھیل گئي ہے-

ٹیگس