May ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

دنیا بھر میں مختلف شہروں کے لوگوں نے غزہ پٹی کے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت سات اکتوبر دو ہزار تیئیس سے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر مسلسل حملے کر رہی ہےجن پر علاقائی اور عالمی سطح پر ردعمل ظاہر کیا گيا ہے۔ اسی سلسلے میں ہمارے نمائندے نے بدھ کےدن اپنی رپورٹ میں کہا کہ لبنان کی بین الاقوامی یونیورسٹی کے ہزاروں اسٹوڈنٹس نے غزہ پٹی کے عوام کی حمایت اور قابض صیہونیوں کےمظالم کی مذمت میں مظاہرہ کیا۔
اس مظاہرے میں شریک طلبا نے امریکی یونیورسٹیوں کے طلبا کے مظاہروں کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ لبنان کی بین الاقوامی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر احمد فرج نے کہا ہے کہ امریکہ ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کرتا ہے لیکن آج وہ اپنے اور غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کوجائز ظاہر کرنے کے لئے ویٹو کا حق استعمال کرتا ہے۔ اس مظاہرے میں شریک طلبا نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھےتھے جن پر غاصب صیہونی حکومت اور اس کے مظالم کےخلاف نعرے درج تھے۔
دریں اثناء لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع یونیورسٹی آف آمیریکا میں بھی مظاہرہ ہوا۔ اس مظاہرے کےشرکاء نے بھی فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا اور فلسطینیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی۔ ٹیلی گرام چينل قدس فید نے بھی ایسی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اردن کے جوان دارالحکومت امان میں واقع صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کر کے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہےہیں۔ العربی ٹی وی چینل نے بھی تیونس کی منوبہ یونیورسٹی کے طلبا کی ویڈیوز نشر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا فلسطین کےپرچم اپنے ہاتھوں میں اٹھائے غزہ کےفلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہےہیں۔ فرانسیسی طلبا نےبھی غزہ پٹی کے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی ہے۔

ٹیگس