May ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • رفح پر حملہ ناقابل برداشت ہوگا : اقوام متحد کے سیکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے خبردار کیا ہے رفح پر حملہ ناقابل برداشت ہوگا اور حماس اور صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کے سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے ایک قدم اور آکے بڑھائيں-

سحرنیوز/ دنیا: فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گوترش نے پیر کو اٹلی کے صدر سرجیو ماتارلا کے ساتھ ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اس موقع کو ہاتھ سے کھونا نہیں چاہئے- انہوں نے اسی طرح رفح پر صیہونی حکومت کے ممکنہ حملے کے بارے میں کہا کہ رفح پر زمینی حملہ ناقابل تحمل ہوگا کیوں کہ اس کے تباہ کن انسانی نتائج ہوں گے اور خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔ 

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے  پیر کو قطر کےوزیر خارجہ عبدالرحمن آل ثانی اور مصر کے انٹلی جنس سروس کے سربراہ سید عباس کامل کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں دوحہ اور قاہرہ کی تجاویز سے اتفاق کیا ہے-  

حماس کے ایک رہنما طاہر النونو نے بھی کہا کہ ہم نے اس تجویز پر اتفاق کیا ہے جس میں جنگ بندی کا قیام، کھنڈرات کی تعمیر نو، فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی اور قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

حماس کی جانب سے جنگ بندی کے منصوبے پر رضامندی کے فوراً بعد، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے پیر کی رات ایک بیان میں تصدیق کی کہ اسرائیلی جنگی کابینہ نے رفح پر زمینی حملے کی منظوری دے دی ہے۔

 

ٹیگس