May ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں نتنیاہو اور اس کی جنگي کابینہ کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے

مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوگئي-

سحرنیوز/ دنیا : ارنا نے فلسطین کی خبررساں ایجنسی سما کے حوالے سے رپور ٹ دی ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والے مظاہرے، پر تشدد ہوگئے اور پولیس نے مظاہرے کو ختم کرنے کے لئے مظاہرین پر تشدد کیا۔

صیہونی وزیر جنگ یوآو گیلینٹ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اگر میں بھی اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی جگہ ہوتی تو یہی کام کرتی۔

غاصب صہیونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہزاروں مظاہرین نےایک بار پھر تل ابیب میں نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ صیہونی حکومت کے چينل بارہ نے کہا ہے کہ مظاہرین نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے قیدیوں کی فوری رہائی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ٹیگس