May ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • رفح میں اقوام متحدہ کے کارکنوں کے قافلے پر جارح صیہونی فوج کے حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے رفح میں جارح صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں اقوام متحدہ کے محکمہ صحت اور سلامتی کے کارکنوں کو ہلاک اور زخمی کئے جانے کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں کو بتایا کہ اس بین الاقوامی تنظیم کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوترش نے رفح میں اقوام متحدہ کے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے عملے کی گاڑی پر حملے اور اس حملے میں عملے کےافراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

فرحان حق نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں امدادی ٹیم پر حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔فلسطینی ذرائع کے اعلان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اقوام متحدہ کے پرچم والی گاڑی پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں اس بین الاقوامی ادارے کا ایک ملازم ہلاک ہوگیا۔

خیال رہے کہ یکم اپریل کو بھی غزہ کے علاقے دیر البلح پر اسرائیلی فوج کے حملے میں ورلڈ سینٹرل کچن ریلیف آرگنائزیشن کے سات ملازمین ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی دباؤ کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی نسل کشی کے آغاز کے بعد سے اب تک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کوئی سخت ردعمل ظاہر نہیں کیا اور صرف افسوس پر ہی اکتفا کیا ہے۔ غزہ کی پٹی پر جعلی صیہونی حکومت کی جارحیت کے سات ماہ گزر جانے کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور غاصب صیہونی حکومت دن بہ دن اپنے اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں مزید دھنس رہی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت سات ماہ گزرنے کے بعد بھی ایک چھوٹے سے علاقے میں برسوں سے محاصرے میں رہنے والے مزاحمتی گروہوں کو ہتھیار ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے اور دنیا کی حمایت حاصل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ اور اس نے غزہ کی پٹی میں کھلے عام جرائم کا ارتکاب کرکے عالمی رائے عامہ کا ساتھ بھی کھو دیا ہے-

 

ٹیگس