اقوام متحدہ: شمالی غزہ کی پٹی میں قحط قریب ہے / رفح کے رہائشی جہنم میں زندگی گزار رہے ہیں
May ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برائے ہنگامی اور انسانی امور نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں قحط پڑنے والا ہے کیونکہ غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کی بندش اور خاص طور پر شمالی حصے میں صیہونی حکومت کی طرف سے امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔
دوحہ، قطر میں خطاب کرتے ہوئے، مارٹن گریفتھس نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو کراسنگ کی بندش اور امداد کی کمی کے سائے میں ناقابل برداشت بحران کا سامنا ہے۔ु
گریفتھس نے تاکید کی کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی غزہ میں واقع رفح کے باشندے بھی جہنم کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان میں سے 600,000 افراد گزشتہ چند دنوں میں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔