May ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • دنیا بھر کے 230 غیر ملکی صحافیوں نے شہید صدر رئیسی اور انکے ساتھیوں کے جلوس جنازہ کو کوریج دی

وزارت ثقافت اور اسلامی رہنمائی کے فارن میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق دنیا بھر کے 230 غیر ملکی صحافیوں نے شہید صدر رئیسی اور انکے ساتھیوں کے جلوس جنازہ کو کوریج دی

سحرنیوز/ ایران : وزارت ثقافت اور اسلامی رہنمائی کے فارن میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آسٹریا، اسپین، افغانستان، جرمنی، امریکہ، اٹلی، ترکیہ، چین، ڈنمارک، روس، جاپان، عراق، فرانس، فلسطین، قطر، کویت، ہندوستان، شام، عمان، مصر، لبنان اور متحدہ عرب امارات سے 160 بین الاقوامی میڈیا گروپس کے 230 رپورٹرز نے شہدائے خدمت کی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ کے حوالے سے خبریں اور رپورٹس تیار کیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹرز نے تبریز اور قم میں شہدائے خدمت کے تشییع جنازہ اور اس سے متعلق مختلف پروگرامز کی کوریج کی اور 150 غیر ملکی صحافی شہید رئیسی کے جنارہ کی مشہد میں تشییع کی کوریج کے لیے جائیں گے۔ لوگوں کی بڑی تعداد میں حاضری کے پیش نظر آستان قدس رضوی میں ایک خصوصی ہیڈکوارٹر قائم کیا گیا ہے جہاں صحافیوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ ضروری معلومات فراہم کریں گے۔

ٹیگس