May ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج نے کیا 634 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

غزہ کی جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعلان میں سنسر شپ کے باوجود اسرائیلی فوج غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے 634 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔

سحرنیوز/ دنیا: تسنیم بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعلان میں سنسر شپ کے باوجود، اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے 634 فوجی مارے گئے ہیں۔ صیہونی حکومت کی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں ہوئی جھڑپوں میں اس کے 5 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 3573 اسرائیلی افسر اور فوجی زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 1774 غزہ کے خلاف زمینی جنگ کے آغاز کے بعد سے زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ 265 فوجی اب بھی زیر علاج ہیں اور ان میں سے 33 کی حالت نازک ہے ۔ بدھ کے روز بھی اسرائیلی فوج نے سرکاری طور پر تسلیم کیا کہ غزہ پٹی کے شمال میں ہونے والی جھڑپوں میں اس حکومت کے مزید 3 فوجی مارے گئے ہیں

 

ٹیگس