بحیرہ احمر میں ایک اور مال بردار بحری جہاز میزائل حملے کا شکار
May ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
بحیرہ احمر میں الحدیدہ بندرگاہ کے قریب ایک بحری جہاز پر میزائل حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
سحر نیوز/دنیا: برطانیہ کی میری ٹائم سیکورٹی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ سے 54 ناٹ مائل کے فاصلے پر ایک سمندری حادثہ پیش آیا ہے۔
اس برطانوی کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک بحری جہاز پر تین میزائل لگے ہیں۔ کمپنی کے مطابق مذکورہ بحری جہاز کے سامان کے گودام کے حصے میں میزائل لگے ہیں اور بحری جہاز میں تیزی کے ساتھ پانی بھر رہا ہے جس کی وجہ سے یہ بحری جہاز ایک طرف جھکنا شروع ہو گیا ہے۔
اس خبر کے بعد ابھی تک یمن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔