Jan ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • یمن کی تحریک انصاراللہ سے متعلق 21 افراد اور اداروں پر امریکی پابندی

امریکہ نے یمن کی تحریک انصاراللہ سے متعلق 21 افراد اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خزانہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یمن کی تحریک انصاراللہ کی مالی اور عسکری مدد کی فراہمی میں کردار ادا کرنے کی وجہ سے پابندیاں عائد کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان پابندیوں کا اعلان جمعہ کے روز کیا گیا۔

امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کی نگرانی کرنے والے اس کے شعبے نے تحریک انصاراللہ سے وابستہ 21 افراد اور ادارے اور تیل کی مصنوعات، ہتھیاروں اور ساز و سامان کی سپلائی کرنے والے ایک بحری جہاز پر پابندی لگا دی ہے۔

ادھر امریکی وزیر خزانہ نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ پر اپنے الزامات کو دوہراتے ہوئے دعوی کیا کہ "حوثی، بحیرۂ احمر سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے اور، بقول ان  کے، دہشت گردانہ کارروائیں انجام دے کر امریکہ کو خطروں سے دوچار کر رہے ہیں۔"

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

امریکی وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود حوثی، بقول اس کے، غیر قانونی طور پر سالانہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ کا تیل فروخت کرتے ہیں۔ ایران بھی حوثیوں کو تیل فروخت کرتا ہے اور ایرانی یا دوبئی میں قائم ایران سے وابستہ کمپنیوں کے ذریعہ حوثیوں کو ہرماہ مفت سامان بھیجتا ہے۔

 

 

ٹیگس