ٹرمپ سزا یافتہ مجرم ہیں، اور بھی خطرناک ہو سکتے ہیں
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایک سزا یافتہ مجرم ہیں جو زیادہ خطرناک ہو گئے ہیں۔
سحر نیوز/دنیا: وسل بلور کیس میں ٹرمپ کی تاریخی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے، امریکی صدر نے انہیں ایک سزا یافتہ مجرم قرار دیا جو اپنی دوسری مدت میں امریکہ کے لیے زیادہ خطرہ بن سکتے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر نے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار، ایک سابق صدر جو سزا یافتہ مجرم ہے، صدارت کے لیے انتخاب لڑ رہا ہے۔
صدر جو بائیڈن نے پیر کو گرین وچ، کنیکٹی کٹ میں انتخابی مہم کے فنڈ جمع کرنے کے دوران اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی سزا امریکی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی موجودہ یا سابق صدر کو مجرمانہ جرائم کا مرتکب پایا گیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو امریکی ووٹروں کی اکثریت، ان کی جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے دوسری مدت کے لیے ناپسندیدہ شخص تصور کرتی ہے لیکن تجزیے کے مطابق، ان کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اور ان کی مہم، صدارتی عہدے کے لئے ٹرمپ کو ایک نااہل شخص کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جو بائیڈن کا یہ تبصرہ، ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے بعد کرائے گئے پہلے پولز کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 49 فیصد آزاد اور 15 فیصد ریپبلکن نے کہا کہ انہیں اس فیصلے کی وجہ سے اپنی مہم ختم کر دینی چاہیے۔