فلسطینیوں کے قتل عام کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئیے: انسانی حقوق
Jun ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت، سات اکتوبر کے بعد سے اب تک غرب اردن کے پانچ سو سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر ولکر ترک نے کہا ہے کہ ہم ان جرائم کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہيں کیونکہ اگر جرائم کے ذمہ داروں کو سزا نہ ملی تو غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کا ماحول سازگار ہوجائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہر روز غرب اردن کے باشندے وحشیانہ طریقے سے مارے جا رہے ہيں جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہيں ملتی ۔ ولکر ترک نے کہا کہ تباہی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غرب اردن کے باشندوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے اور اسے فورا بند ہونا چاہئے۔