الجزیرہ پر اسرائیل کی پابندی جاری
اسرائیل نے الجزیرہ چینل پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات نے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ نیوز چینل کی نشریات پر پابندی میں توسیع اور اس کی ویب سائٹ کو پلاک کرنے کی اطلاع دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیر مواصلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ کے دفاتر مزید 45 دن تک بند رہیں گے۔
ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں شلومو کوراہی نے اس توسیع کی منظوری دینے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اور ان حکومت کی کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔
دوحہ میں قائم الجزیرہ نیوز چینل نے صیہونی حکومت کے اس اقدام پر ردعمل میں ان تمام الزامات اور جواز کو مسترد کر دیا جنہیں اسرائیلی وزیر نے اس فیصلے کی وجہ قرار دیا۔
گزشتہ ماہ 5 مئی الجزیرہ نے ایک بیان میں اس شٹ ڈاؤن کی مذمت کی اور اسے مجرمانہ فعل قرار دیا تھا۔
الجزیرہ چینل نے غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی بہت سے غیر انسانی اقدامات کا انکشاف کیا ہے اور غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اس کے کچھ صحافی اور ان کے خاندان کے افراد شہید ہو چکے ہیں۔