Jun ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے غزہ میں جنگی جرائم نہیں کیے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: اسرائیل کے وزیر خارجہ نے غزہ کے مرکز میں النصیرات کیمپ پر اسرائیلی حکومت کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں اسرائیلی فوج نے کوئی جنگی جرم نہیں کیا۔

اسرائیلی حکومت کے وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز نے ایکس سوشل نیٹ ورک (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ میں اس مسئلے پر اپنا موقف پیش کیا اور کہا کہ النصیرات کیمپ پر اسرائیل کے حملے کے بعد بہت سے ممالک نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے مرکز میں النصیرات کیمپ پر درجنوں ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں سے حملہ کر کے 4 اسیران کو آزاد کرانے کے لیے کم از کم 150 فلسطینی شہریوں کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

اسرائیلی حکومت کے اس اقدام کے ویڈیو منظرعام پر آتے ہی دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

اسرائیلی حکومت کے وزیر خارجہ نے اس حوالے سے لکھا کہ صرف اسرائیل کے دشمنوں نے حماس کے دہشت گردوں اور اس کے ساتھیوں میں جانی نقصان کی شکایت کی اور اسرائیل پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا۔

انہوں نے النصیرات کیمپ میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کو بے بنیاد الزامات قرار دیا اور انہیں واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت مضبوط عزم اور طاقت کے ساتھ اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔

ٹیگس