Jun ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • اسپین نے تمام یورپی ممالک کو پیغام دے دیا، آزاد فلسطینی ملک کو تسلیم کریں
    اسپین نے تمام یورپی ممالک کو پیغام دے دیا، آزاد فلسطینی ملک کو تسلیم کریں

اسپین کے وزیر اعظم نے تمام یورپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں۔

سحر نیوز/ دنیا: ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے جمعرات کو میڈرڈ میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ میں جنگ روکنے کے لیے اسپین کی کوششوں اور یورپی ممالک کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس پریس کانفرنس میں اردوغان نے اسپین کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو بھی اہم قرار دیا۔

مئی کے اواخر میں اسپین نے ہمدردی میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا، ایک ایسا عمل جس نے صیہونیوں کو غصہ دلایا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نئے دور کے آغاز سے اب تک 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 85 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس