Jun ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی سینٹکام کا یمن کی مسلح افواج کے  کنٹرول سسٹم پر حملہ کرنے کا دعوی

امریکی سینٹرل کمان سینٹکام نے یمن کی مسلح افواج کے دو شہباد اور کنٹرول سسٹم پر حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی سینٹرل کمان سینٹکام نے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بحیرہ احمر میں یمن کے الحوثی گروہ کے دو شہباد تباہ کر دیئے گئے ۔ سینٹکام نے دعوی کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کا کنٹرول سسٹم امریکی اور اتحادی افواج کے لئے ایک خطرہ تھا جو علاقے میں تجارتی بحری جہازوں کے لئے خطرے کا باعث بنا ہوا تھا۔

امریکہ اور برطانیہ نے بین الاقوامی جہازرانی کے تحفظ کے بہانے یمن کی مسلح افواج کے کئی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں جبکہ اس قسم کے جارحانہ اقدامات سے بھی مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو یمن کی مسلح افواج کے حملوں سے نہیں بچایا جا سکا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے بحیرہ احمر میں ایک بحری مشن شروع کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ اس کا یہ اقدام ایک دفاعی عمل ہے جس کا مقصد جہازرانی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ٹیگس