Jun ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ٹیپ ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ،افغانستان نے بنگلہ دیش کو دے دی شکست

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دوہزار چوبیس کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

سحرنیوز/دنیا: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ کنگسٹن میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو پندرہ رنز بنائے۔بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت انیس اوورز میں ایک سو چودہ رنز کا ہدف ملا، بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے مطلوبہ ہدف بارہ اوورز ایک بال میں حاصل کرنا تھا، لیکن بنگال ٹائیگر ایک سو پانچ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے ابراہیم زدران اور رحمن اللہ گرباز نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ توڑ دیا، افغان اوپننگ جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنر شپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی، ان دونوں کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سپر ایٹ میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ٹیگس