برطانوی پارلیمنٹ کے انتخابات
Jul ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
برطانیہ کے لاکھوں افراد نے چھے سو پچاس ممبران پارلیمنٹ کا انتخاب کرنے کے لئے آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
سحر نیوز/ دنیا: برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام کے اس اکسٹھویں الیکشن میں کامیاب ہونے والی پارٹی پانچ برسوں کے لئے ملک کی باگ ڈور سنبھالےگی ۔
کئی مہینوں کی انتخابی مہم کے بعد جمعرات کو سات بجے صبح سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہوا. توقع ہے کہ انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان نصف شب تک جبکہ حتمی نتائج کا اعلان کل دوپہر تک کر دیا جائے گا۔
آئندہ برطانوی حکومت کی تشکیل کا انحصار اس بات پر ہے کہ کون سی پارٹی تنہا یا دوسری پارٹیوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے، منظرعام پر آنے والی رپورٹوں کے مطابق برطانیہ کی اڑسٹھ ملین آبادی میں سے تقریبا چھیالیس ملین رائے دہی کا حق رکھتے ہيں۔