یورپی یونین کا نئی ایرانی حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے آمادگی کا اعلان
Jul ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
یورپی یونین کی ترجمان نے ایران کے صدارتی انتخابات میں ڈاکٹرپزشکیان کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے نئی ایرانی حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے اس یونین کی آمادگی کا اعلان کیا۔
سحر نیوز/ دنیا: یورپی یونین کی ترجمان نبیلا مسرلی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے ایران کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر توجہ دی ہے اور منتخب صدر مسعود پزشکیان کو مبارکباد دیتے ہيں ۔ نبیلا مسرلی نے کہا کہ ہم یورپی یونین کی اشتراک عمل کی اہم پالیسی کے تناظر میں ایران کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔
سعودی عرب ، ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے حکمراں ایران کے صدارتی انتخابات میں ڈاکٹرمسعود پزشکیان کی کامیابی کی مبارکباد دے چکے ہيں۔