پیرس اولمپک گیمز تاریخ کے سب سے زیادہ ہائی رسک گیمز قرار، سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
Jul ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
پیرس اولمپک گیمز کو تاریخ کے سب سے زیادہ ہائی رسک گیمز قرار دے دیا گیا۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق فرانس پائی جانے والے اندرونی سیاسی چپقلش اور جیو پولیٹیکل تناؤ نے مل کر پیرس اولمپک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ فرانس میں کچھ عرصہ سے سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے، فرانس میں کچھ عرصہ سے کسی نہ کسی ایشو پر شدید مظاہرے ہو رہے ہیں۔
ممکنہ خطرات کے پیش نظر پیرس اولمپک کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، کھیلوں کے دوران یہ تعداد 45 ہزار اہلکاروں تک جائے گی۔