ایران اور حزب اللہ لبنان کی ممکنہ جوابی کارروائیاں، صیہونیوں پر طاری ہے خوف و ہراس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i435804-ایران_اور_حزب_اللہ_لبنان_کی_ممکنہ_جوابی_کارروائیاں_صیہونیوں_پر_طاری_ہے_خوف_و_ہراس
ایران اور حزب اللہ کی دھمکیوں کے بعد صیہونی خوف و ہراس کا شکار ہیں اور اسرائیل سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران اور حزب اللہ لبنان کی ممکنہ جوابی کارروائیاں، صیہونیوں پر طاری ہے خوف و ہراس

ایران اور حزب اللہ کی دھمکیوں کے بعد صیہونی خوف و ہراس کا شکار ہیں اور اسرائیل سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

سحرنیوز/دنیا: ایران اور حزب اللہ لبنان کی جانب سے صیہونی حکومت کے بزدلانہ اور دہشت گردانہ اقدامات پر اس کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکیوں کے بعد اسرائیل کے اندر خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور صیہونی آبادکار انتہائی تشویش کا شکار ہیں۔
جمعرات کے روز نہ صرف یہ کہ اسرائیل سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں بلکہ جوابی حملوں کے خوف سے اسرائیلی فوج کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گيا ہے اور فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔