Aug ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کی کابینہ کمزور ہے، قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ

صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے نیتن یاہو کی کابینہ کے استعفے اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے سابق وزیر جنگ بنی گینتز نے کابینہ کو کمزور اور غزہ میں اہداف کے حصول کو ناممکن قرار دیا ہے۔
اسرائیلی اخبار معاریو کے مطابق بنی گینتز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نیتن یاہو کی کابینہ حکومت چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے۔
انہوں نے قبل از وقت انتخابات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو سیاسی دباؤ سے نکالنے کے لیے نئی حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو داخلی سطح پر کئی مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں اسرائیلی فوج کے اندر کسی نئی جنگی محاذ کھولنے کی طاقت نہیں ہے۔

ٹیگس