نیتن یاہو کیلئے عرصہ حیات تنگ
پچھتر فیصد صیہونی شمالی مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو حکومت کی کارکردگی سے راضی نہیں ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: ایک نئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے صیہونی ، حزب اللہ لبنان کے حملوں کو روکنے میں نیتن یاہو حکومت کی ناکامی سے کافی ناراض ہیں ۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ کے ایک سروے میں پچھتر فیصد صیہونیوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو حکومت کی کارکردگی کو بہت خراب بتایا ہے۔ اس سروے میں پچھتر فیصد صیہونیوں نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا۔
العہد کے مطابق اس سروے میں تہتر فیصد حصہ لینے والوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ پر ان کا اعتماد بہت کم ہے اور چھیاسی فیصد نے سیکورٹی صورتحال کو تشویشناک بتایا۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطین اور لبنان کے اسلامی استقامتی محاذ نے شمالی اور جنوبی دونوں محاذوں پر غاصب صیہونی فوج پر کاری وار لگائے ہیں۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ استقامتی محاذ کے حملوں کے باعث ان علاقوں سے بہت سے صیہونی بھاگ گئے ہیں اور نیتن یاہو حکومت کی جانب سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں خلل اندازی کی وجہ سے انہیں اس جںگ کا انجام اچھا نظر نہیں آرہا ہے اور وہ ان علاقوں میں واپس آنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔