Aug ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا ٹارگٹ موساد کا ہیڈ کوارٹر اور ملیٹری انٹلیجنس

صیہونی میڈیا نے حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی فوج کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: حزب اللہ لبنان کی جانب سے اپنے کمانڈر شہید فواد شکر کے قتل کی ابتدائی انتقامی کارروائی پر صیہونی میڈیا نے کافی ہائے واویلا مچائی ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی سخت سرزنش کر رہی ہے۔

صیہونی میڈیا نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ نتن یاہو اور ان کی سیکورٹی ایجنسیوں کو نصیحت کرتے ہيں کہ عزت بچانے کے لئے ، سید حسن نصراللہ سے پہلے ہی حملے کا نشانہ بننے والے حساس اہداف کا اعتراف کرلیں ۔

صیہونی میڈیا نے حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی فوج کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج صبح سویرے سے ہی سن رہے ہيں کہ انھوں نے تل ابیب اور بین گورین ایئرپورٹ پر میزائل نہیں لگنے دیا لیکن وہ شمالی مقبوضہ فلسطین پر فائر کئے جانے والے تین سو بیس میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بارے میں کیا وضاحت دیں گے؟

دریں اثنا صیہونی ویب سائٹ وای نٹ نے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے آج کے حملے کے جملہ اہداف میں جالیلوت کا علاقہ بھی تھا جہاں موساد کا ہیڈ کوارٹر اور ملیٹری انٹیلیجنس یونٹ آٹھ ہزار دو سو ، واقع ہے۔

ٹیگس