Aug ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: مسجد الاقصی کے بارے میں صیہونی وزیر کے بیان کی  مذمت

اقوام متحدہ نے مشرقی بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصی کے اندر کنیسا تعمیر پر مبنی اسرائیلی وزیر سیکورٹی ایتمار بن گویر کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات کشیدگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ بجا طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان بیانات کا نتیجہ الٹا نکلتا ہے۔ ان بیانات سے حالات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں۔
دوجاریک نے بیت المقدس میں موجود مقامات مقدسہ کی حساس صورتحال پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مقامات مقدسہ کی موجودہ صورتحال پر فریقین کا اتفاق رائے ہے جس کا احترام کیا جانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیر سیکورٹی ایتمار بن گویر اپنی انتہا پسندی کے ساتھ مشہور ہے اور اس نے کہا ہے کہ میں مسجد الاقصی میں کنیسا تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

ٹیگس