Sep ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  •  لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیں گے: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جا سکتا اور اس کے لیے جنگ کو کسی بھی صورت میں روکنا ہوگا۔ 

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کو لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے اور اس کے لیے لبنان اسرائیل جنگ کو کسی بھی صورت میں روکنا ہوگا۔
انتونیو گوتریش نے کہا کہ غزہ جنگ طویل ہوگئی ہے، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں۔
گوتریش کا کہنا تھا کہ ان کو غزہ کے لوگوں کی زیادہ مدد نہ کرنے پر اور وہاں کی المناک صورتحال پر تشویش ہے، گوتریش نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں غزہ کے عوام تک امداد رسانی پہنچانے میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔

ٹیگس